پنڈدادنخان شہر کے محلہ کوٹ کلاں میں موجود جامع مسجد طیب والی گلی میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے نمازیوں سے سمیت اہل محلہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار مقامی انتظامیہ کو تحریری درخواستیں جمع کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور اس محلے میں موجود تینوں گلیوں کی یہی حالت ہے۔ بارش کے بعد انتظامیہ وقتی طور پر پانی کو نکال دیتے ہیں لیکن افسوس اس معاملے کو مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے اہل محلہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
اہل محلہ نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون سے مطالبہ کیا ہے کہ اس محلے میں مقیم شہریوں پر رحم کیا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے کے عملی اقدامات کیے جائیں۔