Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: رمضان سہولت بازار شہریوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہے ہیں، کمشنر انجینئر عامر خٹک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

رمضان سہولت بازار شہریوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہے ہیں، کمشنر انجینئر عامر خٹک

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
12 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے رمضان سہولت بازار شہریوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہے ہیں، ان بازاروں میں تمام ضروری اشیاء خوردونوش انتہائی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں، جس سے شہریوں کو کافی ریلیف مل رہا ہے۔

یہ بات کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے جہلم میں رمضان سہولت بازار کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی اقدامات کے تحت یہ بازار شہریوں کی خدمت میں مصروف ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام اشیاء کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے رمضان سہولت بازار کے مختلف سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاء کے معیار، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈی دے کر یہ بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کمشنر راولپنڈی کو رمضان سہولت بازار، پرائس کنٹرول اور رمضان نگہبان پیکج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر راولپنڈی نے بازار میں موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ پنجاب بھر میں لاکھوں شہری روزانہ ان سہولت بازاروں سے مستفید ہو رہے ہیں اور ان بازاروں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں کا یہ اقدام شہریوں کے لیے نہ صرف مالی اعتبار سے فائدہ مند ہے بلکہ یہ حکومت کی عوامی خدمت کے جذبے کو بھی ظاہر کرتا ہے، پنجاب حکومت کی یہ کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء تک رسائی حاصل ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حکومت 14 ہزار سے زائد ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو فوری مستقل کرے، احسان شاکر

10 مارچ, 2025

جہلم میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، آپریشن کا جائزہ لیا

31 جنوری, 2025

الیکشن میں ایک ماہ باقی، ضلع جہلم میں انتخابی ماحول نہ بن سکا

9 جنوری, 2024

جہلم: ضلع کچہری میں سالگرہ کی پروقار تقریب کاانعقاد

29 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں