جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سموگ سے آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیاجس میں سموگ سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نیئر افتخار قریشی ہال میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد کی زیر صدارت ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سموگ سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی گئی۔
سیمینار میں ملک خاور شہزاد کے ہمراہ نائب صدر حافظ غلام مصطفی، ایگزیکٹو ممبر زاہد عمران چوہان، شیخ اسلام الدین، چیئرمین UVG گروپ راجہ سجاد اختر، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، سابق ایگزیکٹو ممبر ملک سرفراز، ہارون نواز کے علاوہ ممبران جہلم چیمبر آف کامرس نے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ جہلم عبد الوحید نے شرکا کو سموگ آگاہی مہم کے متعلق حکومت پنجاب کی پالیسی سے آگاہ کیا، صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد نے اس ضمن میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔