Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے، فواد چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قائد اعظم محمد علی جناحؒ سے متعلق بیان کو شوشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ آئینی ترمیم ہوگئی تو فیڈریشن، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا عہدہ ختم ہو جائے گا اور ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، قائد اعظم سے منسوب ان کا آئینی عدالت کا بیان شوشا ہے کیونکہ اس وقت برصغیر پاک و ہند میں تو کورٹ کا وجود ہی نہیں تھا بلکہ اس وقت ’پِری وی کونسل‘ ہوا کرتی تھی جس کا وجود لندن میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قائد اعظمؒ نے قانونی معاملات کے حل کے لیے ’پِری وی کونسل‘ برصغیر میں قائم کرنے کی بات کی تھی نہ کہ کسی آئینی عدالت کے قیام کی، بلاول بھٹو کو کسی نے کہہ دیا ہوگا اور انہوں نے بول دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ قائداعظم نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی تھی اور وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا۔

آئینی ترامیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ انہیں آئینی ترامیم ہوتی نظر نہیں آ رہیں کیونکہ تمام چیزیں اب مائنس ہوگئی ہیں اور بات اب یہ ہورہی ہے کہ آئینی عدالت ہونی چاہیے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ آئینی ترمیم ہوگئی جیسا کہ حکومت چاہتی ہے، تو فیڈریشن ختم ہو جائے گی، سپریم کورٹ ختم ہو جائے گی اور چیف جسٹس کا عہدہ بھی ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ سو رہے ہیں، وہ نہیں دیکھ رہے کہ ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے، ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے۔

فواد چوہدری نے جے یو آئی(ف) کی مجوزہ ترامیم کو ’چالاکی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی(ف) نے ترامیم میں مسلح افواج کے سربراہان کی تعیناتی اور ایکسٹینشن سے متعلق بھی ترمیم شامل کی ہے کہ یہ عمل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا چاہیے، جے یو آئی کی اس ترمیم کو تسلیم کرنا مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے لیے مشکل ہے، اس صورتحال میں اگر مولانا کی نہیں مانی جائے گی تو وہ حکومت کی بھی نہیں سُنیں گے۔

15 اکتوبر سے اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) اجلاس اور اُسی روز ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کی کال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس ہوتی رہے گی لیکن ہمارے لیے عمران خان اہم ہیں لہٰذا حکومت کو عقلمندی سے کام لیتے ہوئے معاملے کو سلجھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکنا چاہتی ہے تو اسے عمران خان سے ملاقات کے مطالبے کو تسلیم کر لینا چاہیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
overcast clouds
28° _ 28°
33%
2 m/s
پیر
28 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
31 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حلقہ این اے 60: فواد چوہدری، مہر فیاض سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

30 دسمبر, 2023

جہلم: ڈسٹرکٹ ہسپتال ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

3 اکتوبر, 2024

بلال اظہر کیانی کی وزیراعظم سے ملاقات، جہلم کے ترقیاتی منصوبے اور عوامی مسائل پر گفتگو

25 فروری, 2025

سولر پینل اسکیم؛ موبائل پورٹل 8800 پر درخواست کے دوران صارفین مشکلات کا شکار

5 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں