جہلم: اثریہ بوائز سکول کے سابقہ طالب علم حافظ سفیان علی نے یو- ایم- ٹی میں بی ایس آئی ٹی کے سٹوڈنٹ کے طور پر سپرنگ سمسٹر 2023-2024 میں 3 اعشاریہ 94 سی جی پی اے لینے پر ڈین ایوارڈ حاصل کیا۔
اس کامیابی کی خوشی میں اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے پرنسپل محمد زاہد خورشید نے سفیان علی کو مبارک باد دی اور اسی طرح محنت کو اپنی کامیابی کا زینہ بناتے ہوئے اعلی سے اعلی مقام حاصل کرنے کی دعا دی۔
طالب علم حافظ سفیان علی نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ القرآن مجید اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم سے ہی کیا ہے۔


