ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا

منگلا/جہلم: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا۔

اس موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل رہی جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔

کشمیر کو پنجاب سے ملانے والے راستے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ جہلم اور میرپور آزادکشمیر کے سنگم منگلا پل پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جہلم میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو ڈی سی دفتر سے شروع ہو کر وائے کراس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈی سی جہلم نے کی جبکہ ضلعی محکموں کے افسران و ملازمین، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاج کیا۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور حمایت کے عزم کا آعادہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button