Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 700 لیٹر ناقص دودھ تلف، بھاری جرمانے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 700 لیٹر ناقص دودھ تلف، بھاری جرمانے

عامر کیانی
عامر کیانی
15 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والی دو گاڑیوں کو پکڑ لیا اور سینکڑوں لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جی ٹی روڈ جہلم پر معمول کی چیکنگ کے دوران مشتبہ گاڑیوں کو روک کر دودھ کے نمونے چیک کیے گئے۔ جانچ پڑتال کے دوران دودھ غیر معیاری اور انسانی صحت کے لیے مضر پایا گیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں سے برآمد ہونے والا 700 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ضبط کیا گیا دودھ سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین سے جہلم، دینہ اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ بروقت کارروائی کے باعث مضر صحت دودھ بڑی تعداد میں صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی تلف کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور خوراک میں ملاوٹ یا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں کہیں غیر معیاری یا مشکوک خوراک فروخت ہوتی نظر آئے تو فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
54%
1 km/h
جمعہ
28 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی فروخت، شہریوں کی زندگیاں اجیرن

27 نومبر, 2024

جلالپور نہر کے پانی کی تمام کسانوں تک بلاتفریق سپلائی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

20 مارچ, 2025

جہلم میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا

19 مارچ, 2026

زمینوں کی رجسٹریاں، انتقالات بنوانے والوں کیلئے خوشخبری، سب رجسٹرار کے دفاتر آج کھلے رہیں گے

29 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں