جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنصر اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو380گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے180گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائےگی۔


