Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا جہلم کا دورہ، ،تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا جہلم کا دورہ، ،تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

عامر کیانینعیم اختر بھٹی
عامر کیانی
نعیم اختر بھٹی
18 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جہلم کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد حسین بٹ کی خصوصی دعوت پر ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بنگلہ دیشی وفد میں ڈپٹی ہائی کمشنر محمد امین الاسلام خان، کونسلر پریس محمد طیب، اور ایڈمنسٹریٹر آفس محمد محفوظ لحسن شامل تھے۔ وفد نے جہلم چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران اور مقامی تاجروں سے ملاقات کی اور باہمی تجارتی مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے پاکستانی تاجروں کو بنگلہ دیش میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی اور اعلان کیا کہ تاجروں کے لیے بنگلہ دیشی ویزہ میں خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔

صدر چیمبر زاہد حسین بٹ نے مہمان وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں چیمبر کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے مستقبل میں قریبی روابط کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے جہلم کے تاریخی و ثقافتی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے قلعہ روہتاس، قلعہ نندنا، کھیوڑہ کی نمک کان، اور سکندر اعظم کے تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

میڈیا سے گفتگو میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بھارتی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ مل کر تجارتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

دورے کے اختتام پر ہائی کمشنر نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو بنگلہ دیش کے دورے کی باضابطہ دعوت دی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

الیکشن میں ایک ماہ باقی، ضلع جہلم میں انتخابی ماحول نہ بن سکا

9 جنوری, 2024

جدید دور میں شہری دفاع کی تربیت بہت اہمیت رکھتی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

2 مارچ, 2024

دینہ میں پٹرولنگ پولیس نے 8 من سے زائد مردہ گوشت پکڑ لیا، دو ملزمان گرفتار

11 اگست, 2024

پنجاب حکومت نے مفید مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی

13 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں