کھیوڑہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

پنڈدادنخان: انچارج چوکی کھیوڑہ نذر عباس اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔

ملزمان کی شناخت غلام عباس اور نعیم رضا کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم نعیم رضا سے 540 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم غلام عباس سے 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

کھیوڑہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button