کھیوڑہ: تحصیل پنڈدادنخان کی ہر دلعزیز شخصیات چوہدری محمد اکرم برق سابق ڈائریکٹر وزارت اطلاعات و نشریات کی سربراہی میں کرنل رضا علی خان پنن وال اور مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ نے ذاتی طور پر ایک وفد کے ہمراہ اعلی حکام سے ملاقات کی اور تحصیل پنڈدادنخان میں نادرا آفس کے متعلق بریف کیا۔
ڈی جی نادرا نے پنڈدادنخان اور پنڈی سیدپور میں کرائے پر عمارت کے حصول کے لئے قومی اخبارات میں ٹینڈر جاری کر دیا۔پنڈی سید پور میں آفس بننے پر تحصیل پنڈدادنخان علاقہ جالپ کی عوام کو اچھی سہولت میسر ہوگی جو پہلے نادرا کے حصول کے لیے کئی گھنٹے اور کئی کلومیٹر سفر طے کر کے پنڈدادنخان آتے تھے اور رش ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اب پنڈی سید پور آفس بننے سے جالپ کی عوام کو پریشانی سے نجات ملے گی جس پر ملک گل حسن اور بلال صدیق نے اکرم برق صاحب سابق ڈائریکٹر وزارت اطلاعات و نشریات کی سربراہی میں کرنل رضا علی خان پنن وال اور مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ کا بھرپور شکریہ اور خراج تحسین پیش کیا۔
ملک گل حسن،بلال صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا سینٹر پنڈدادنخان کی شفٹنگ اور پنڈی سیدپور میں سینٹر کے قیام کی منظوری کروانے پر ہردلعزیز شخصیت اکرم برق ،کرنل رضا علی کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو بھرپور سراہتے ہیں کہ انہوں نے علاقے کی عوام کے لیے احسن اقدامات اٹھائے۔