جہلم: کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر عوان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
دورہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2کالا گجراں جہلم (مشترکہ) کی نگران شبانہ کوثرکو امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری طور پر برطرف کر دیا۔
دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین امیدوران نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں ریگولر امیدوارہ امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 کالا گجراں جہلم رول نمبر 122846 سیدہ مقدس زہرا،رول نمبر 122843 خدیجہ اور امتحانی مرکز گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول بی بلاک راولپنڈی ریگولر امیدوار 956575 محمد عمر ادریس شامل ہیں
تنویر اصغر عوان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن مانیٹرنگ کیمروں کی مدد سے پکڑے گئے اور فوری طور پر ان مراکز میں ٹیمیں بھیج کر ان کے خلاف یو ایم سی کیس رجسٹر کرکے بورڈ آفس کو ارسال کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی اس کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہ ہے جو بھی اس میں ملوث پایا گیا ہے اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


