Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا، بلال اظہر کیانی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔

بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ عارف علوی قانون اور آئین شکن شخص تھے، عارف علوی ایک جماعت اور گروہ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے رہے، انہوں نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں کوئی ایک جماعت حکومت نہیں بنا سکی جب کے بعد ہم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کی بات کی اور اس اتحاد کے نتیجے میں شہباز شریف وزیراعظم، آصف زرداری صدر بنے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جمہوری جماعتیں آپس میں گفتگو کرتی ہیں، 2013 میں 35 پنکچر اور 4 حلقوں کی بات کی گئی، باتیں کرنے والوں نے بعد میں معافی مانگ کر شرمندگی اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ اب ایک گروہ بہت شورمچارہاہے، اس کی حرکتیں وہی ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا انہیں نتائج قبول ہوگئے، 2024 میں پھر وہی رونا دھونا جاری ہے۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ مختلف کمپنیوں کے سروے دیکھ لیں نتائج بھی وہی آئے ہیں، الیکشن پر اعتراض ہے تو عدالت اور الیکشن کمیشن جائیں، ایک مخصوص جماعت لڈو الٹانے کے چکر میں رہتی ہے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر مفاہمت کی بات کی ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنی شرائط کو خود توڑا، شوکت ترین نے بانی پی ٹی آئی کے ورغلانے پر آئی ایم ایف کو چٹھیاں لکھیں اور آج پھر بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو چٹھی لکھی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ چٹھی کے بدلے آئی ایم ایف سے ایک زور دار جواب ملا، معاشی مسائل سے نمٹنے والی حکومت کو روکنا انکی غلط فہمی ہے۔

بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ نئی کابینہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ حکومت سازی کے وقت بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی، کابینہ میں شمولیت سے متعلق پیپلز پارٹی کا اپنا مؤقف ہے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی چیلنجز بھی سنگین ہیں، آج بھی ہمارے فارن ایکس چینج اس سطح پر نہیں جہاں ہونے چاہئیں، شہباز شریف نے سب سے پہلے معاشی معاملات پر میٹنگز کیں، انہوں نے پارلیمنٹ میں مفاہمت کی بات کی۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی بھی ہاتھ آگے بڑھانے سے گریز نہیں کیا، ہم اُمید رکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل کے لوگ بدل جائیں گے اور مثبت کردار ادا کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ساتھ مل کر کام کریں، اگر پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومت کو مفلوج کر دیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں مرغی کا گوشت مہنگے داموں اور کم وزن میں فروخت، انتظامیہ خاموش، شہری پریشان

15 ستمبر, 2025

جہلم تا للِہ دو رویہ سڑک کی تعمیر تاخیر کا شکار، بارشوں میں زمینی رابطہ منقطع، عوام مشکلات کا شکار

7 ستمبر, 2025

جہلم میں ممتاز قانون دان سید محمد اقبال بخاری ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

19 اپریل, 2026

آؤٹ سورس اسکولوں کے اساتذہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم، اساتذہ سراپا احتجاج

27 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں