Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈینگی بخار سے جلد صحت یابی کے لیے کونسی غذائیں مفید ہیں؟
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈینگی بخار سے جلد صحت یابی کے لیے کونسی غذائیں مفید ہیں؟

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 24 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

ڈینگی بخار مچھروں سے پھیلنے والی ایک عام بیماری ہے، پاکستان میں ہر سال بارشوں کے بعد ہزاروں افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں اب تک 8000 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ڈینگی کی علامات

اس بیماری میں تیز بخار کے ساتھ فلو جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔ دیگر علامات میں سر، ہڈیوں، پٹھوں اور جوڑوں میں درد، تھکاوٹ، قے، متلی، جلد پر خارش، خون کا معمولی اخراج (ناک، مسوڑوں سے یا آسانی سے خراشیں پڑنا) شامل ہیں۔ سنگین علامات کے نتیجے میں خون کا اخراج زیادہ ہوجاتا ہے جس سے موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

4 غذائیں، ڈینگی سے جلد نجات دلائیں

ڈینگی کے علاج کے دوران ڈاکٹر عموماً پھلوں کے استعمال اور جنک فوڈ سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں تاہم بہت سے متاثرہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کونسی غذائیں استعمال کر کے وہ ڈینگی سے جلد صحت یابی پا سکتے ہیں۔ ماہرین ڈینگی سے متاثرہ لوگوں کو عموماً 4 ایسی غذاؤں کا مشورہ دیتے ہیں جن کا استعمال کرکے وہ اس بیماری سے جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

ناریل پانی اور سکنجوین

ڈینگی سے متاثرہ فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دے، اسے قدرتی ذرائع سے حاصل کئے گئے جوس یا مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے، مگر ماہرین کہتے ہیں کہ اس حوالے سے ناریل پانی اور سکنجوین بہترین انتخاب ہیں۔ گھر میں سکنجوین بنانا نہایت آسان ہے، بس لیموں اور چینی کے ساتھ ایک چٹکی کالا نمک اور زیرہ پاؤڈر ڈالیں اور مزی سے پئیں۔

پروٹین والی غذاؤں کا استعمال

ڈینگی کے دوران ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں پروٹین زیادہ ہو تاکہ آپ کے جسم کو توانائی ملے اور آپ جلد صحت یاب ہو سکیں۔ ان میں چکن، انڈہ، مچھلی، دالیں، دہی، پنیر، قنوا وغیرہ شامل ہیں۔

دلیہ

دالوں اور اناج کا دلیہ، جو کا دلیہ، گندم کی روٹی اور چاول سے بھی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کو توانائی ملتی ہے اور مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔

فولک ایسڈ اور وٹامن کے سے بھرپور غذائیں

ڈینگی سے جلد صحت یابی کے لیے فولک ایسڈ اور وٹامن کے سے بھرپور غذاؤں کا استعمال نہایت ضروری ہے، مالٹا، لیموں، کیوی، انار، بروکولی اور پالک کا استعمال کرکےڈینگی سے جلد نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف کھیوڑہ میں احتجاج
8 دسمبر, 2023
اجنبیوں سے دوستانہ گفتگو ذاتی فلاح کے لیے مفید قرار
8 دسمبر, 2023
جماعت اسلامی سارا سال عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ بخاری
8 دسمبر, 2023
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
8 دسمبر, 2023
دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی
8 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف کھیوڑہ میں احتجاج

8 دسمبر, 2023

اجنبیوں سے دوستانہ گفتگو ذاتی فلاح کے لیے مفید قرار

8 دسمبر, 2023

جماعت اسلامی سارا سال عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ بخاری

8 دسمبر, 2023

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

8 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں