Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، پختہ اور غیر قانونی تعمیرات مسمار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، پختہ اور غیر قانونی تعمیرات مسمار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
23 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے اینٹی انکروچمنٹ عملے نے چوک اہلحدیث میں تجاوزات مافیا کے خلاف ایک بھرپور گرینڈ آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں ہیوی مشینری کے ذریعے پختہ دیواریں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔

میونسپل عملے نے مین بازار اور چوک اہلحدیث میں رکھی گئی متعدد ریڑھیاں اور سامان قبضے میں لے لیا جبکہ کئی افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

تجاوزات مافیا کی غیر قانونی سرگرمیاں عرصہ دراز سے عوام کے لیے سنگین مسائل کا سبب بنی ہوئی تھیں۔ غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار نے نہ صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کیں بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی شدید متاثر کیا۔ بازاروں میں جگہ کی کمی اور تجاوزات کے باعث خریداروں کو وقت اور وسائل کا ضیاع سہنا پڑتا تھا۔ ان غیر قانونی تعمیرات نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو مشکل اور بازاروں کی خوبصورتی کو متاثر کیا تھا۔

یہ آپریشن حکومت پنجاب کی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا اور شہروں کو خوبصورت بنانا ہے۔ شہریوں نے چوک اہلحدیث میں کیے گئے گرینڈ آپریشن کو انتظامیہ کی شاندار کارکردگی قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ دکانداروں اور مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خلاف یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے۔

آپریشن کے بعد چوک اہلحدیث ایک کھلے میدان کی صورت اختیار کر گیا، جو تجاوزات مافیا کے خاتمے کی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔ انتظامیہ کا عزم ہے کہ بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہا تو نہ صرف ٹریفک کی روانی بحال ہوگی بلکہ صاف اور خوبصورت ماحول بھی میسر آئے گا۔

حکومت پنجاب کی اس مؤثر کارروائی نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ شہریوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانون کا نفاذ جاری رکھا جائے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صباء سحر، سی او میونسپل کمیٹی مبارک اور اینٹی انکروچمنٹ عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے محمدی چوک، بلال ٹاؤن، ٹاہلیانوالہ روڈ، روہتاس روڈ، اور کالا گوجراں میں بھی ایسے آپریشنز شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم کے نان بائیوں کی سختی آگئی، متعدد تندور مالکان کو جرمانے

17 اپریل, 2024

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

25 ستمبر, 2024

پنڈدادنخان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو پکڑ لیا

18 مارچ, 2025

جہلم میں صفائی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے عملہ کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، ڈپٹی کمشنر

9 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں