پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس چوکی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر نذر عباس نے اپنی ٹیم ملک اسد عباس و دیگر کے ہمراہ کھیوڑہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو 20لیٹر دیسی شراب اور 3کلو چرس سمیت گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔
اس موقع پر چوکی انچارج کھیوڑہ نذر عباس کا کہنا تھا کہ شہر کا امن و امان اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، افسران بالاکے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں عوام جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم کی روک تھام کے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔