ملک میں سلیکشن پراسس کو روک کر الیکشن پراسس شروع کرنا چاہیے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو” بڑا مشورہ” دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ "نوازشریف صاحب کو کچھ کہنا چاہوں گا، ملک میں سلیکشن پراسس کو روک کر الیکشن پراسس شروع کرنا چاہیے۔ فاصلے کم کریں وگرنہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ پوری دنیا میں مذاق ہی بنے گا”۔

فواد چوہدری نے کہا کہ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک نہ بننے سے اہل علاقہ مشکلات کا شکار ہیں، اہل علاقہ میں سے علماء اور تاجروں نے اس حوالے سے جو آواز اٹھائی ہے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرے وے علاقے کی تعمیر ترقی کا منصوبہ لایا تھا، افسوس ہوتا ہے عوامی فلاح کے منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ پی ڈی ایم حکومت اس منصوبے میں رکاوٹ بنی، آج یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہوتا تو گھنٹوں کا سفر میں منٹوں میں ہوتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

2 تبصرے

  1. ان کی حکومت میں یونین کونسل کھوکھا کا ایک روپے کا بھی کام نہیں ہوا باقی جب یہ وزیر تھے اس وقت ان کے پاس ٹائم نہیں تھا جھلم آنے کے لیے اب یاد آ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button