Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

حکومت نے 15 اگست سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کی خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا تھا، جس کے بعد اب کہا یہ جا رہا ہے کہ یکم ستمبر سے مزید 5 روپے فی لیٹر کمی ہونے والی ہے۔ تاہم، گزشتہ 15 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 3فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 81ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ڈالر کی قدر بھی 278روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے۔

اس حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ممکن نظر نہیں آرہی اور لگ ایسا رہا ہے قیمتوں میں کچھ اضافہ ہوگا، البتہ ہوسکتا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ کمی کردی جائے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 31اگست کی شب اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

حکومت نے آخری مرتبہ جب 15اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 47پیسے کی کمی کی تھی، تو اس وقت بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278.50روپے تھی جوکہ 15 پیسے اضافے کے بعد اب 278.65روپے ہوگئی ہے، اور خام تیل کی قیمت 79.71ڈالر فی بیرل تھی، جو اب بڑھ کر 81.5 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ برس کے اختتام پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 73ڈالر فی بیرل تک گرگئی تھی، جبکہ ماہ اپریل کے آغاز سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا اور قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم، اب قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ یکم مئی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 28 روپے کی کمی کی جاچکی ہے۔

گزشتہ سال ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا اس دوران انٹربینک میں ڈالر307روپے سے کم ہو کر 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہوگیا تھا۔ رواں برس کے آغاز سے ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جو 289روپے سے کم ہو کر اس وقت 278 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت پیٹرولیم مصنوعات یعنی کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت سے کوئی بھی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا البتہ پیٹرول اور ڈیزل سے فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی جبکہ مٹی کے تیل سے 5 پیسے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

میونسپل کمیٹی جہلم کے انتظامیہ کی عدم دلچسپی، سول لائن روڈ پر سٹریٹ لائٹ بند کرنابھول گئے

27 اکتوبر, 2024

جہلم پولیس کا ون ویلنگ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 12 نوجوان گرفتار

3 اپریل, 2025

اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، صفائی اور ادویات کی دستیابی بہتر بنانے کی ہدایت

5 مئی, 2026

ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی کی دکانوں کے کرایے بڑھانے کا عندیہ

24 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں