Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف پنڈی سیدپور میں احتجاج
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف پنڈی سیدپور میں احتجاج

سلیمان شہباز
سلیمان شہباز
19 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا، ورکنگ کمیٹی کے ہمراہ عوام سراپا احتجاج بن گئے، پنڈی سید پور میں احتجاج کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی، ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سڑکوں کے باعث عوام پر خطر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ چند روز قبل کشتی ڈوبنے سے چھ قیمتی جانیں چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کا منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا، سڑک پر سفر کرنا محال حادثات معمول بن چکے ہیں۔ ورکنگ کمیٹی کے زیر نگرانی متعدد بار احتجاج ریکارڈ کروائے گئےلیکن سیاسی نمائندوں اور حکومت کی جانب سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

اتوار کے روز ورکنگ کمیٹی کے کنوینئر مفتی کرم بشیر کی زیر قیادت پنڈی سید پور کے مقام پر احتجاج کیا گیا جس میں تحصیل پنڈدادنخان بھر سے تاجر برادری، صحافیوں، سماجی کارکنوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے منصوبہ پر کام روکنے کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر مفتی کرم بشیر، حاجی عبدالغفور، تیمور نواز جٹ و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے، عرصہ دراز سے للِہ تا جہلم روڈ عوام کے لیے درد سر بن ہوا ہے۔ ہمسائے اضلاع کی سڑکوں کی تعمیر کا کام بعد میں شروع ہوہوا اور مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے، حادثات میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی قیمتی گاڑیوں کے نقصان ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کو تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھنا ہوگا اور انکا حل یقینی بنانا ہوگا ورنہ احتجاج کا یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا ۔

یاد رہے چند روز قبل سگھر پور کے مقام پر دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے سے چار معصوم بچوں اور دو خواتین سمیت چھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا کیونکہ کھنڈر سڑکوں پر سفر کرنے کی اذیت سے بچنے کے لیے عوام کو پر خطر سفر کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
few clouds
21° _ 21°
48%
2 m/s
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
32 °C
پیر
31 °C
منگل
22 °C

تازہ ترین

سوہاوہ منشیات فروشی کیس کا فیصلہ، مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا
5 نومبر, 2026
جہلم میں سموگ کے اثرات نمایاں، شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی تکالیف کا سامنا
5 نومبر, 2026
دینہ پولیس کی بروقت کارروائی، راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والا بچہ بحفاظت لواحقین کے حوالے
5 نومبر, 2026
جہلم میں موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی کے مریضوں میں اضافہ
5 نومبر, 2026
نئے صوبوں کی تشکیل کی بحث میں جہلم کے ترقیاتی مسائل کو بھی ترجیح دینے کی ضرورت
5 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکی ٹیرف،پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

7 اپریل, 2025

جہلم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں سالِ دوئم کے طلباء کیلئے "الوداعی پارٹی” کا انعقاد

23 اپریل, 2025

پنڈدادنخان میں نوجوان ٹرک ڈرائیور نے خودکشی کر لی

16 نومبر, 2024

ضلع جہلم میں جنرل الیکشن کے حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

21 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں