دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مویشی چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے،بھاری مقدار میں مال مسروقہ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کامران، سعید انور اور امیر سعید چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ اور نقدی برآمد کر لی۔ برآمد ہونے والی اشیاء میں ایک عدد ٹریکٹر، مویشی چوری کر کے حاصل کی گئی نقدی کی رقم دو لاکھ روپے، ایک عدد موٹر کی مالیت اور دیگر مال مسروقہ شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور انہیں عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔


