Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ستھرا پنجاب کا ملازم ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ستھرا پنجاب کا ملازم ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
10 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ستھرا پنجاب کا ملازم ڈوب گیا، ریسکیو 1122 نے تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پکھوال پرانی چیئر لفٹ کے قریب ستھرا پنجاب کے دو ملازمین نے پکھوال پل سے دریائے جہلم میں نہانے کے لیے چھلانگ لگائی، تاہم اس دوران ایک ملازم پانی میں ڈوب گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول جہلم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ریسکیو موٹر بائیک، ایک ریسکیو ایمبولینس، ایک ریسکیو وہیکل اور ایک واٹر ریسکیو وین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے ملازم کی تلاش کے لیے جاری واٹر ریسکیو آپریشن میں 13 ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بوٹ پروپیلر تکنیک، لائن سرچ، ہُک سرچ اور سکوبا سرچ سمیت مختلف طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، تاکہ دریا میں ڈوبنے والے شخص کا سراغ لگایا جا سکے۔

ریسکیو 1122 نے آپریشن کی موثر نگرانی، ٹیموں کے درمیان رابطہ کاری اور معلومات کی بروقت ترسیل کے لیے جائے حادثہ کے قریب انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ بھی قائم کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد اپنی نگرانی میں سرچ آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کی رفتار تقریباً 30 میٹر فی منٹ، گہرائی 8 سے 10 فٹ اور چوڑائی تقریباً 300 فٹ ہے۔ دریا کی وسعت اور پانی کے بہاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تکنیکوں کے ذریعے تلاش کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکار اب تک تقریباً 200 میٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کر چکے ہیں، تاہم ڈوبنے والے ملازم کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق شخص کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
light rain
32° _ 32°
39%
2 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد مہنگائی بے قابو، تعمیراتی شعبہ بھی ٹھپ
10 اکتوبر, 2026
جہلم میں امانت میں خیانت کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
10 اکتوبر, 2026
جہلم: ریونیو نظام کی بہتری، اراضی ریکارڈ کی درستگی اور زیر التوا معاملات کے بروقت تصفیے کیلئے تحصیل سطح پر اجلاس
10 اکتوبر, 2026
جہلم میں جی ٹی روڈ پر اسپیڈ بریکرز شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگے، حادثات کا خدشہ
10 اکتوبر, 2026
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ کا دورہ، تعلیمی معیار اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں یکمشت 100 روپے اضافہ

8 اپریل, 2024

دینہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

5 ستمبر, 2025

جہلم میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا

28 مئی, 2025

عید الاضحیٰ پر جہلم میں صفائی، امن و امان قائم کر کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر

4 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں