Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: حکومت پاکستان نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

حکومت پاکستان نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برمنگھم: انجمن خدام الصوفیہ امیر ملت ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام جامع مسجد امیر ملت شیکسپیئر سٹریٹ میں عیدالفطر کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی۔

اس موقع پر برمنگھم اور اس کے قرب و جوار سے کثیر تعداد میں علماء، مشائخ و جملہ عاشقان طریقت نے شرکت کی۔

اس موقع پر سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی و دیگر شرکاءنے فلسطینیوں اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر میں ظلم و ستم کا شکار ہونےوالے مسلمانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔

پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اہل غزہ کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہل فلسطین نے بیت المقدس کی حفاظت کیلئے لازوال تاریخ رقم کی اور شہداءکے خون نے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔ شہادتیں اور قربانیاں آزادی کی جدوجہد کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کر کے اہل وطن کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے۔

انہوں نے نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ایسی خبر کسی المناک سانحہ سے کم نہیں۔ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان نفرت پھیلانا بیرونی دشمنوں کی دیرینہ خواہش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مزدوروں کے قاتلوں کو جلد سے جلد نشانِ عبرت بنایا جائے اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ پھیلی تو پاکستان سمیت خطے پر عدم استحکام کے اثرات مرتب ہوں گے لہٰذا اس حوالے سے پاکستان سمیت مسلم ممالک کا متفقہ جواب آنا چاہئے۔ خطے میں جنگ کا بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں۔ اسرائیل ظلم و ستم کی تمام حدیں عبور کر چکا ہے، اسرائیل کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نہتے فلسطینیوں پر کی گئی بمباری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں آبادی کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مودی سرکار کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے بلادریغ پیش کر رہے ہیں اور ان کی شہادتیں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار انتخابات سے قبل مسلمانوں کی مذہبی آزادی چھیننے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ہندوستان کے اندر مسلمانوں کو بنیادی مذہبی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی و دیگر شرکاءنے پاکستان، فلسطین، عراق، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا ظلم و ستم کا شکار ہونے والے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کےلئے خیروبرکت کی دعا بھی کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
light rain
32° _ 32°
39%
2 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد مہنگائی بے قابو، تعمیراتی شعبہ بھی ٹھپ
10 اکتوبر, 2026
جہلم میں امانت میں خیانت کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
10 اکتوبر, 2026
جہلم: ریونیو نظام کی بہتری، اراضی ریکارڈ کی درستگی اور زیر التوا معاملات کے بروقت تصفیے کیلئے تحصیل سطح پر اجلاس
10 اکتوبر, 2026
جہلم میں جی ٹی روڈ پر اسپیڈ بریکرز شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگے، حادثات کا خدشہ
10 اکتوبر, 2026
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ کا دورہ، تعلیمی معیار اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت

16 جولائی, 2024

پاکستانی شہری انتھونی شوکت پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل

10 مئی, 2024

پاکستان کے قیام اور ترقی میں مسیحی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

20 دسمبر, 2023

بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

11 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں