دینہ: ڈومیلی موڑ کے مقام پر ٹرالر بریک فیل ہونے سے الٹ گیا، دو افراد جاں بحق

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار ٹرالر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر الٹ گیا ، ٹرالر میں سوار 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، حادثے کی وجہ سے جی ٹی روڈ بھی بلاک ہو گئی ، ریسکیو 1122نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ ڈومیلی موڑ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرالر نمبری JU-9706 ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا اور جی ٹی روڈ پر ہی الٹ گیا اور حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرالر کے 2حصے ہو گئے۔

ٹرالر میں سوار 2افراد محمد فیاض ولد واحد بخش عمر 35سال اور محمد الیاس ولد حافظ اللہ یار عمر 58سال سکنہ ملتان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ٹرالر کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔

حادثے کے باعث جی ٹی روڈ بھی بلاک ہو گئی ، ریسکیو 1122نے دونوں جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button