Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے لائے موبائل فون مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے لائے موبائل فون مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں؟

اردو نیوز
اردو نیوز
21 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے کے ذمہ دار ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہری ذاتی استعمال کے نام پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل کر کے لائے گئے موبائل فون مقامی مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔

ایف بی آر اس معاملے کی روک تھام کے لیے بیرون ملک سے اپنے ساتھ سامان لانے والے شہریوں کے لیے قواعد و ضوابط میں ترامیم پر غور کر رہا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے ایک مجوزہ ترامیم پر مبنی نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو اپنے ساتھ صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم ایک دن بعد ہی وہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔

اُردو نیوز نے ٹیکس ماہر اور موبائل فون کا کاروبار کرنے والے افراد سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی ذاتی موبائل کے نام پر ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹیز سے بچتے ہوئے موبائل فون لا کر مقامی مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں؟ اور اگر ایسا درست ہے تو ایف بی آر کی جانب سے بیگج رولز میں ترامیم کے ذریعے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر کسی پابندی کی صورت میں پاکستان میں موبائل فون کی مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ذاتی استعمال کے نام پر فون لا کر مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں :ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ممالک سے آنے والے پاکستانی شہریوں کی جانب سے ذاتی موبائل فون کے نام پر اپنے ہمراہ بڑی تعداد میں ڈیوائسز لا کر اُن کا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایف بی آر اپنے ٹیکس ہدف کا بڑا حصہ درآمد شدہ اشیاء پر عائد ڈیوٹیز سے ہی پوری کرتا ہے (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)

واضح رہے کہ ایف بی آر ذاتی استعمال کے موبائل فون پر کوئی کسٹم ڈیوٹی وصول کرنے کا مجاز نہیں ہے تاہم کمرشل بنیادوں پر درآمد کیے گئے موبائل فون پر بھاری کسٹم ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے۔

اس لیے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ذاتی موبائل کے نام پر لائے گئے فونز کی مارکیٹ میں فروخت کے عمل کی روک تھام ضروری ہے۔ اسی مقصد کے لیے ایف بی آر بیگج رولز 2006 میں ترامیم کا ارادہ رکھتا ہے جس پر باضابطہ کام بھی کیا جا رہا ہے۔

’موبائل فون لانے پر پابندی سے موبائل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گا‘

اُردو نیوز نے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اور موبائل فون کے کاروبار سے منسلک تاجر منہاج گلفام سے سوال کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے بیگج رولز میں ترامیم کے ذریعے شہریوں کے لیے اپنے ہمراہ موبائل فون لانے پر کسی پابندی کی صورت میں پاکستان میں موبائل فون کی مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

اس کے جواب میں اُنہوں نے بتایا کہ ’یہ ہر پاکستان شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ کسی بھی ملک سے موبائل فون خرید کر لائے اور پھر اپنی مرضی کے مطابق اُس کا استعمال کرے۔اگر اس حوالے سے وفاقی حکومت بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کو اپنے ہمراہ صرف ایک موبائل لانے کی اجازت دے گی تو اس سے موبائل فون کی مقامی مارکیٹ متاثر ہو گی اور قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہو گا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ چاہتے ہیں کہ ایف بی آر کو تمام تر ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹیز ادا کی جائیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہم ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر چکے ہیں کہ آپ ایئرپورٹ پر ایک خصوصی کاؤنٹر بنائیں جہاں ایسے موبائل فون کی رجسٹریشن کی جائے تاکہ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی ادائیگی ممکن بھی ہو۔‘

ایف بی آر بیگج رولز 2006 میں ترامیم کا ارادہ رکھتا ہے جس پر باضابطہ کام بھی کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو: ٹیک جوس)

ماہر معیشت اور سابق وزیر مملکت ہارون شریف نے ذاتی استعمال کے نام پر بیرون ممالک سے لائے گئے موبائل فونز کی مقامی مارکیٹ میں فروخت کے معاملے پر اُردو نیوز کو بتایا ہے کہ بنیادی طور پر ایف بی آر اپنے ٹیکس ہدف کا بڑا حصہ درآمد شدہ اشیاء پر عائد ڈیوٹیز سے ہی پوری کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایف بی آر بظاہر یہ چاہتا ہے کہ ذاتی استعمال کے نام پر کم سے کم موبائل فون پاکستان لانے کی اجازت ہو تاکہ اُن کے لیے زیادہ ٹیکس اور ڈیوٹیز کا حصول ممکن ہو سکے۔ تاہم ایسے فیصلوں کی بجائے ایف بی آر کو ٹیکس کلیکشن بڑھانے کے کیے دیگر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔‘

اُنہوں نے سوال اٹھایا کہ ’بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہری اپنے ہمراہ زیادہ سے زیادہ کتنے موبائل فون لا سکتے ہیں؟کیا دو یا تین موبائل فون لا کر تجارتی مقاصد پورے کیے جا سکتے ہیں؟ انہی سوالات کی بنیاد پر ہارون شریف نے ایف بی آر کے اس دعوے کی نفی کی ہے کہ بیرون ممالک سے ذاتی موبائل کے نام پر ٹیکس اور ڈیوٹیز سے بچتے ہوئے بڑی تعداد میں موبائل فون لائے جاتے ہیں اور پھر اُن کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
54%
1 km/h
جمعہ
28 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں رات گئے آوارہ گردی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے گاڑی بھی قبضہ میں لے لی

6 جون, 2026

جہلم پنڈدادنخان ڈیول کیرج وے کی تعمیر عرصہ دراز سے التواء کا شکار، عوام عذات میں مبتلا

25 فروری, 2024

واٹس ایپ ویڈیو سے متعلق اہم فیچر پر کام جاری

15 اکتوبر, 2024

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

9 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں