دینہ: ریسکیو 1122 کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگولہ میں علاقہ کے مقامی افراد کو ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا، پری فلڈ ٹریننگ کے سلسلہ میں مکمل ٹریننگ دی گی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم عدنان رانجھا ،عظمت فرید وڑائچ ایڈمنسٹریٹر تحصیل دینہ کی ہدایات پر سیکرٹری یونین کونسل طاہر ایوب کی زیر نگرانی یونین کو نسل مغل آباد کے گاؤں دریا کے نزدیک رہنے والے نوجوانوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیوں 1122 کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگولہ میں ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔
ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل ریسکیو آفیسر رانا ضیاء اللہ خان شفٹ انچارج حافظ محمد ابراہیم اور انکی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگولہ میں پری فلڈ ٹریننگ میں مقامی افراد کو بنیادی ریسکیو کی تربیت فراہم کرکے عوام علاقہ کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
ممکنہ سیلابی صورتحال پر مقامی افراد کو مکمل ٹریننگ دی گئی اور اس سلسلہ میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو مفید معلومات پر علاقہ کی عوام نے جہلم کی انتظامیہ اور ریسیکو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


