Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان اصولی موقف پر قائم، کمیونٹی بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر پر موثر آواز اٹھانے کیلئے متحد ہوجائے، ڈاکٹر محمد فیصل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان اصولی موقف پر قائم، کمیونٹی بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر پر موثر آواز اٹھانے کیلئے متحد ہوجائے، ڈاکٹر محمد فیصل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں’’جموں و کشمیر یوم سیاہ‘‘ کی مناسبت سے تصویری نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں برطانوی پارلیمنٹیرینز بشمول لارڈ قربان حسین، بیرونس نوشین مبارک، ایم پی یاسمین قریشی، ایم پی محمد افضل خان، ایم پی عدنان حسین، کونسلر یاسمین ڈار، چیئرمین جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین سمیت برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلہ کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی انتخابات کا انعقاد بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ غیر قانونی طاقت کا استعمال، کشمیری قیادت کی غیر قانونی نظربندی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، مواصلاتی بندش اور نوجوانوں پر پیلٹ گن کا استعمال بھارتی حکومت کےظالمانہ اور وحشیانہ اقدامات ہیں۔

انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے آواز اٹھانے کے لیے متحد ہوں۔

برطانوی پارلیمنٹیرینز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اراکین پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک دیرینہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ معصوم کشمیریوں پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے بھارت پر اثر انداز ہو۔ دیگر مقررین نے جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظالم افواج کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہیں۔

قبل ازیں ہائی کمشنر نے برطانوی پارلیمنٹیرینز اور برطانیہ میں مقیم ممتاز کشمیری رہنمائوں، اوورسیز پاکستانیوں اور میڈیا کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے زیراہتمام تصویری نمائش کا دورہ کیا۔ تصویری نمائش میں جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تصویری عکاسی کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
light rain
32° _ 32°
39%
2 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ کا دورہ، تعلیمی معیار اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا
10 اکتوبر, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
10 اکتوبر, 2026
دینہ: یونین کونسل لدھڑ کی تقسیم پر تحفظات، راجہ حسن اختر کا سلطان پور کو نیا مرکز بنانے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
10 اکتوبر, 2026
جہلم میں جدید لیزر ٹیکنالوجی سے عینک سے نجات کی سہولت، رضیہ فاؤنڈیشن آئی اسپتال میں ہزاروں افراد کے آپریشن مکمل
10 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں زمین پر قبضے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے 2 پٹیشنز کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش

20 نومبر, 2024

پاکستان سیاحتی اعتبار سے بہترین ملک اور دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا مرکز ہے، وصی شاہ، ڈاکٹر محمد فیصل

11 نومبر, 2023

بریڈ فورڈ میں تبدیلی کے لئے آزاد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں، محمد علی اسلام، نگبی، واز شبیر، انوار فاطمہ

17 جون, 2024

آئینی ترامیم، حکمرانوں کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دی جائے گی، قاسم کھرل

26 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں