Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری،شہری علاقے این اے 60 اور دیہی علاقے این اے 61 میں شامل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری،شہری علاقے این اے 60 اور دیہی علاقے این اے 61 میں شامل

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
29 ستمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں سامنے آ گئیں، قومی اسمبلی کے بعد جہلم کے صوبائی حلقوں کے نمبر بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔

ابتدائی حلقہ بندیوں میں 1998 والا فارمولا دوبارہ دوہرا دیا گیا۔ تمام دیہی علاقے این اے 61 میں اور شہری علاقے این اے 60 میں شامل کر دیئے گئے۔ جہلم رورل اور جہلم شہری دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ جہلم کے شہری علاقے این اے 61 سے فارغ کر کے این اے 60 میں شامل کر دیئے گئے۔

ابتدائی حلقہ بندیوں میں حلقہ این اے 60 جہلم ون میں سوہاوہ، دینہ اور جہلم کا شہری علاقہ جبکہ حلقہ این اے 61 ٹو میں جہلم دیہی، پنڈدادنخان، سوہاوہ اور دینہ کے دیہی علاقے شامل کئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقوں کے بعد ضلع جہلم کے صوبائی حلقوں کے نمبر تبدیل ہو گئے ہیں۔ تحصیل سوہاوہ اور دینہ کو شامل کر کے حلقہ پی پی 24 جہلم ون بنایا گیا ہے، جہلم اور دینہ کے چند علاقے شامل کر کے حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو جبکہ حلقہ پی پی 26 تھری میں تحصیل پنڈدادنخان مکمل اور جہلم کے چند علاقے شامل کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ابتدائی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر 28 ستمبر سے اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمع فہرست فارم 5 عوام کی آگاہی کیلئے شائع کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے، اعتراضات پر سماعت 25 نومبر تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن اعتراضات پر فریقین کا مؤقف سننے کے بعد 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک فیصلے کرے گا،حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کی اشاعت کے بعد 54 دن کا انتخابی شیڈول دیا جائے گا اور عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اعتراضات ووٹر یا اس کا نمائندہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ملک بھر میں عام انتخابات کا پہلے ہی اعلان کرچکا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
63%
اتوار
39 °C
پیر
35 °C
منگل
36 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد دیہاتوں کا رابطہ منقطع، علاقہ مکینوں کا احتجاج

2 ستمبر, 2024

جہلم میں بچوں سے مشقت لینے کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا

19 فروری, 2024

جہلم: اشرافیہ کی موج مستیوں نے غریب عوام کی زندگیوں میں زہر گھول کر رکھ دیا، شہری حلقے

10 اگست, 2024

جہلم: سماجی شخصیت عبدالغفور بٹ کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

16 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں