Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میونسپل کمیٹی جہلم کے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے لوڈر رکشوں اور ٹھیلہ فروشوں نے سڑکوں پر قبضے جمالئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میونسپل کمیٹی جہلم کے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے لوڈر رکشوں اور ٹھیلہ فروشوں نے سڑکوں پر قبضے جمالئے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
10 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور گردو نواح میں میونسپل کمیٹی کے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے لوڈر رکشوں اور ٹھیلہ فروشوں نے سڑکوں پر قبضے جمالئے، تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی میں خلل پڑنے لگا۔ شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر لوڈر رکشے کھڑ ے کرکے چھوٹی چھوٹی موبائل دکانیں اور ٹھیلے لگا رکھے ہیں جو کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جہلم شہر کے عین وسط میں واقع ریلوے روڈ ، سول لائن روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، تحصیل روڈسمیت ملحقہ آبادیوں کی سڑکوں پر تجاوزات مافیا نے شہر کی خوبصورتی کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیاہے ۔ جس کیوجہ سے سڑکوں کے دونوں اطراف جگہ پر بھی بااثر دکانداروں نے اپنا دکانوں کا سامان سجا کر کئی کئی فٹ تجاوز قائم کررکھی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر سے گاڑیاں گزرتے وقت پیدل چلنے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں قائم ہونے والی تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسدادِ تجاوزات کو اندرون شہر قائم ہونے والی تجاوزات کو ختم کروانے کا پابند بنایا جائے تاکہ مستقل طور پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے سمیت سڑکیں خوبصورت اور کشادہ ہو سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے سیوریج کا گندا پانی آبادی کی طرف چھوڑ دیا

6 اکتوبر, 2024

پولیس کی نوکری خدمت خلق کا بہترین ذریعہ ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

25 اپریل, 2024

جہلم میں بھی وزیراعلی پنجاب کا دھی رانی پروگرام شروع، درخواستوں کی وصولی جاری

22 اکتوبر, 2024

پاک بھارت کشیدگی؛ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو 2 ارب روپے کا ایمرجنسی فنڈ جاری

11 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں