Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مسلمانوں کے قبلے، خانہ کعبہ کے اطراف کی مسجد، مسجدالحرام کو دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا دی ٹیلی گراف کی جانب سے گزشتہ روز دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی۔اس فہرست میں دنیا کی دو مہنگی عمارتیں سعودی عرب کے تاریخی شہر مکہ میں موجود ہیں جن میں سے سرِ فہرست مسجدالحرام اور دوسرے نمبر پر ابراج البیت، المعروف دی کلوک ٹاورز ہے۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام، مکہ کی عظیم مسجد مسجدالحرام میں ایک وقت میں چالیس لاکھ افراد سما سکتے ہیں، مسجدالحرام 400,800 مربع میٹر (99 ایکڑ) پر محیط ہے جس کے بیرونی اور اندرونی حصوں میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔ تعمیراتی لاگت 100 بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔

اس مقدس ترین مقام پرحجر اسود بھی نصب ہے جسے محمدﷺ نے کعبہ کی دیوار میں اپنے ہاتھوں سے لگایا تھا، یہاں مقام ابراہیمی بھی موجود ہے۔یاد رہے کہ اس عمارت میں غیر مسلموں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ابراج البیت(دی کلوک ٹاورز)، مکہ،تعمیر کی کل لاگت: 15 بلین ڈالر،سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہی عین مسجدالحرام کے ساتھ ابراج البیت ٹاورز تعمیر کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاورز اور دنیا کے بلند ترین ہوٹل ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیے ہوئے ہے۔اس عمارت میں نصب گھڑیال بھی دنیا کا سب سے بڑا گھڑیال ہے جس کا قطر 43 میٹر ہے، اسے دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت بھی قرار دیا جاتا ہے جس کی بلندی 1,972 فٹ ہے۔

(ریزورٹس ورلڈ سینٹوسا، سنگاپور)تعمیر کی کل لاگت: 6 اعشاریہ 59 بلین ڈالر،یہ ریزورٹ اور تفریحی کمپلیکس سینٹوسا کے جزیرے پر، سنگاپور کے جنوبی ساحل سے تھوڑا دور ہے جس میں ایک کیسینو، ایک یونیورسل اسٹوڈیو تھیم پارک، ایک واٹر پارک اور S.E.A. ایکویریم ہے جسے دنیا کا سب سے بڑے سمندری گھر کہ جاتا ہے۔

(مرینا بے سینڈز، سنگاپور)تعمیر کی کل لاگت: 5.5 بلین ڈالر،ٹیلی گراف ٹریول کی ایولین چن کہتی ہیں مرینا بے کے سامنے ٹرپل ٹاور والی، 55 منزلہ موشے سفدی کی ڈیزائن کردہ میگا پراپرٹی مبینہ طور پر اب تک کا سب سے مہنگا اسٹینڈ اکیلے انٹیگریٹڈ ریزورٹ ہے۔

(دی کاسموپولیٹن، لاس ویگاس)تعمیر کی کل لاگت: 3 اعشاریہ 9 بلین ڈالر،دنیا کی پانچویں مہنگی ترین عمارت دی کاسمو پولیٹن لاس ویگاس کا بہترین ہوٹل ہے جو کہ اپنے آنے والے ہر صارف کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی صلاحیت رکھا ہے۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر دنیا کی مہنگی عمارت کا درجہ نیویارک میں موجود ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو دیا گیا ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 3.8 بلین ڈالر ہے۔اسی طرح اس فہرست کے ساتویں نمبر پر دبئی کے دارالحکومت ابوظہبی میں واقع ایمریٹس پیلس ہوٹل موجود ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 3 بلین ڈالر ہے۔

حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں بھارتی امیرترین شخصیت مکیش امبانی کا ممبئی میں واقع گھر بھی موجود ہے۔مکیش امبانی کے گھر اینٹیلیا کا نمبر دنیا کی مہنگی ترین عمارتوں میں بارہویں نمبر پر آتا ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 2 بلین ڈالر ہے۔

اس فہرست میں 17 نمبر پر لندن میں واقع ویمبلے اسٹیڈیم موجود ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 1 اعشاریہ 5 بلین ڈالر ہے جبکہ دبئی میں واقع برج خلیفہ کا اس فہرست میں 19واں نمبر ہے۔دی ٹیلی گراف کے مطابق اس عمارت کی تعمیر میں کل لاگت 1 اعشاریہ 5 بلین ڈالر آئی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
69%
3 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کینیڈا؛ عدالت نے یونیورسٹی میں طلبا کے اسرائیل مخالف کیمپ اکھاڑنے کی اجازت دیدی

3 جولائی, 2024

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

10 اپریل, 2024

بنگلا دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

9 ستمبر, 2024

مسجد الحرام کے فرش کی ٹھنڈک کا راز افشا

16 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں