دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ کی صاحبزادی کی شادی میجر ڈاکٹر عون ایوب ہاشمی کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پائی۔ شادی کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کی اہم سیاسی، سماجی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں شریک معزز مہمانوں میں ڈی ایس پی راجہ ظفر شکیل، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، میجر (ر) سید ممتاز شاہ، میجر (ر) جاوید ہاشمی، کرنل (ر) سید ثاقب ممتاز شاہ، عمر اعجاز خان، فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، خواجہ پر زکریا نعمانی، انسپکٹر چوہدری محمد افضل، انسپکٹر ظہیرالدین بابر، ڈی ایس پی میاں افضال شاہ، چوہدری فوق شیرباز اور چوہدری جاوید کوثر نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں چیئرمین پریس کلب دینہ امجد محمود سیٹھی، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو، چوہدری فیاض، چوہدری حماد انور، راجہ سعود، چوہدری ضمیر، سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر، خان افتخار، ڈاکٹر واجد پیرزادہ، سید عاطف شاہ، انسپکٹر چوہدری ضیاءالحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا عمر فاروق، سینئر ایڈووکیٹ کامران بھٹی، چوہدری عمران علی طاہر، ڈی ایف او امتیاز صدیقی، سینئر صحافی حاجی اظہر چوہدری، عرفان محبوب، رضوان سیٹھی، عادل چوہدری، سہیل انجم قریشی، ڈاکٹر ظہیر، سلیم کسانہ سمیت بڑی تعداد میں شریک تھے۔
معزز مہمانوں نے دلہا اور دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سید توقیر آصف شاہ کے خاندان کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کا ماحول خوشگوار اور روح پرور رہا جبکہ مہمانوں کی تواضع بھرپور انداز میں کی گئی۔


