Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امریکہ: بیوی کو چاقو کے 17 وار، پھر گاڑی سے کچلنے والے انڈین شہری کو عمر قید
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امریکہ: بیوی کو چاقو کے 17 وار، پھر گاڑی سے کچلنے والے انڈین شہری کو عمر قید

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 6 نومبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک انڈین شہری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جس نے اپنی بیوی کو سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ 2020 میں ایک ہسپتال کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا تھا جہاں اس شخص کی بیوی بطور نرس کام کرتی تھیں۔

’دی سن سینٹینیل‘ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ فلپ میتھیو نے جمعے کو اپنی بیوی میرن جوئی کے فرسٹ ڈگری قتل کے الزام کا کوئی نھی دفاع نہ کرنے کی درخواست کی جو کہ اس رشتے سے فرار کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس درخواست کے بعد وہ مجرم موت کی سزا کے امکان سے بچ گیا ہے۔

26 سالہ میرن جوئی ایک ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کرتی تھیں۔ سنہ 2020 میں ان کے شوہر گلپ میتھیو نے ان پر چاقو کے 17 وار کیے۔

پولیس کے مطابق شوہر نے میرن جوئی کو گاڑی میں بند کر کے اس پر چاقو کے وار کیے اور بعد انہیں نیچے گرا کر ان کے جسم پر گاڑی بھی چڑھا دی تھی۔

میرن جوئی کے ساتھی کارکنوں میں سے ایک نے بعد میں بتایا کہ میتھیو نے جوئی پر گاڑی ایسے چلائی جیسے وہ کسی سڑک کا سپیڈ بریکر ہوں۔ جب وہاں جوئی کے دیگر ساتھی جمع ہوئے تو وہ چیخ رہی تھی کہ ’میرا ایک بچہ بھی ہے۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ میرن جوئی نے اپنی موت سے قبل خود پر حملہ کرنے والے کی شناخت ظاہر کر دی تھی۔

ریاستی اٹارنی کے دفتر کی ترجمان پاؤلا میک موہن نے کہا کہ سزائے موت کو معاف کرنے کا فیصلہ عمر قید کے یقینی ہونے کی وجہ سے کیا گیا تھا اور کیونکہ مدعا علیہ اپیل کے اپنے حق سے دستبردار ہو رہا تھا۔

جوئی کا خاندان اس گہرے نقصان سے غمزدہ ہے۔ تاہم جوئی کے ایک کزن جوبی فلپ کا کہنا ہے کہ جوئی کی ماں اس بات پر کسی حد تک مطمئن ہیں کہ اب ان کی بیٹی کا قاتل عمر بھر جیل میں رہے گا۔ قانونی کارروائی کی تکیمل کے بارے میں جان کر وہ اب پرسکون ہیں۔‘

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار
11 دسمبر, 2023
بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
11 دسمبر, 2023
للِہ جہلم روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے ہمارے گراؤنڈ ویران ہو گئے، کھلاڑی سراپا احتجاج
11 دسمبر, 2023
پی ٹی آئی رہنما راجہ گلزار احمد مسلم لیگ (ن) میں شامل، مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان
11 دسمبر, 2023
‘اب گاؤں چمکیں گے’ پروگرام کے تحت ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے ، سمیع اللہ فاروق
11 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کینیڈا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، تارکین دیگر ممالک ’منتقلی پر مجبور‘

11 دسمبر, 2023

برطانیہ کی نئی امیگریشن پالیسی سے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام نالاں

11 دسمبر, 2023

غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

11 دسمبر, 2023

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں

10 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں