Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نئے مالی سال کے آغاز پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ٹیکسز میں نمایاں اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نئے مالی سال کے آغاز پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ٹیکسز میں نمایاں اضافہ

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
4 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ٹیکسوں میں اضافے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان پر اضافی مالی بوجھ عائد ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد فیسوں اور ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ایکسائز حکام کو تاحال باضابطہ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، تاہم نئے ریٹس کا اطلاق آن لائن سسٹم میں کر دیا گیا ہے۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق ماضی میں بینک لیز (ہائر پرچیز) مکمل ہونے کے بعد گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت منتقل کرانے کے لیے صرف ٹرانسفر فیس ادا کرنا ہوتی تھی اور لیز ختم کرانے کی کوئی علیحدہ فیس مقرر نہیں تھی، تاہم نئے مالی سال میں پہلی مرتبہ لیز ختم کرانے کی الگ فیس نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 1200 سی سی تک گاڑیوں کی لیز ختم کرانے کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم 1200 سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 9 ہزار 75 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح 1800 سی سی یا اس سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 18 ہزار 150 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہیوی اور کمرشل گاڑیوں کی فیس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 9 ہزار 75 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ملکیت منتقلی (ٹرانسفر فیس) میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس 500 روپے سے بڑھا کر 910 روپے، ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کی فیس 2 ہزار 750 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 540 روپے، 1000 سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 5 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 9 ہزار 75 روپے جبکہ 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 11 ہزار روپے سے بڑھا کر 18 ہزار 150 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہیوی اور کمرشل گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 9 ہزار 75 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایکسائز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں بھی نمایاں اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

شہریوں اور گاڑی مالکان نے نئے ٹیکسوں اور فیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس پالیسی پر نظرثانی کی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
41°C
Jhelum
broken clouds
41° _ 41°
20%
3 km/h
اتوار
41 °C
پیر
48 °C
منگل
43 °C
بدھ
41 °C
جمعرات
44 °C

تازہ ترین

جہلم: خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
5 جولائی, 2026
جہلم: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی عدم تعیناتی، شہری بنیادی سہولیات سے محروم
5 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن کشمیر کاز کی مضبوطی اور کشمیریوں کی ترقی کی ضمانت ہے، بلال اظہر کیانی
5 جولائی, 2026
جہلم میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان
5 جولائی, 2026
دینہ میں ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر 45 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق
5 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کام جاری، سیوریج مسائل حل ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس

7 جنوری, 2025

ایم ایس سول ہسپتال جہلم معطل، عارضی ایم ایس ڈاکٹر شکیل احمد دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں

29 ستمبر, 2024

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

4 مارچ, 2025

واسا بلوں، گرین بیلٹس اور شہری مسائل پر سول سوسائٹی وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات

11 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں