جہلم: ضلع بھر کے غیور، نڈر، دلیر اور باغیرت عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکال کر محبوب قائد میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے بزرگ سیاست دان سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم اور چوہدری راشد گھرمالہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، معیشت میں بہتری آئے گی، مہنگائی اور بیروزگاری کاخاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم مسلم لیگ کا قلعہ ہے اور رہے گاجس کاثبوت ضلع جہلم کے غیور نڈر دلیر باغیرت عوام نے 21 اکتوبر کو اپنے محبوب لیڈر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے نئی تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے 2013میں برسر اقتدار آکر بجلی ، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا بالکل اسی طرح اب مہنگائی بے روزگاری کاخاتمہ کیاجائے گا۔ ضلع جہلم کے عوام نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جو سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
انہوں ضلع جہلم کے عوام کاشکریہ ادا کیا۔