برسلز: یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانس وین ڈیل (Frans Van Daele) نے گزشتہ روز برسلز میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے عدم برداشت کے رحجان میں کمی لانے اور پرامن مشترکہ مستقبل کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن فراز زیدی بھی موجود تھے۔


