پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل ایل سی آئی کھیوڑہ کی لکی کور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اپنی عوام دوست روایات کو برقررار رکھتے ہوئے دو روزہ کارڈیالوجی کیمپ کا انعقاد 27 نومبر سے ہو گا، کارڈیالوجی کیمپ میں شرکت کے لیے20 نومبر تا 24نومبر رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا ،عوامی سماجی حلقوں کا کمپنی انتظامیہ کو خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل ایل سی آئی کھیوڑہ کالکی کور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 27تا 28نومبر2روزہ کارڈیالوجی کیمپ کا انعقاد ایل سی آئی وننگٹن ہسپتال کھیوڑہ میں لگایا جارہا ہے جس میں چیک اپ کے لیے مریض اپنی رجسٹریشن 20تا 24نومبر تک کروا سکتے ہیں۔ کیمپ میں صرف رجسٹرڈ مریضوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا جائے گا۔
یا د رہے کہ ایل سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ اپنی عوام دوست پالیسویوں کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف طبی کیمپس کا انعقاد کرتی رہتی ہے جس سے ہزراوں افراد فری جدید علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہوتے ہیں۔ اہل علاقہ نے کمپنی انتظامیہ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے ایل سی آئی کھیوڑہ مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔