Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بجلی چوری کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، کمشنر لیاقت علی چٹھہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بجلی چوری کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، کمشنر لیاقت علی چٹھہ

اے پی پی
اے پی پی
12 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قائم ڈویژنل عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ صوبہ بھر میں انسداد بجلی چوری کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، تاہم ہمیں اسے بہترین بنانا ہے۔ اس وقت ہمارے لائن لاسز 11 اعشاریہ 7فیصد ہیں اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ انہیں 5فیصد تک لایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کمرشل سیٹلمنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ وہاں بجلی چوری کا خدشہ زیادہ ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور جہلم کو ہدایت کی کہ وہاں کریشرز زیادہ ہیں اس لئے ان پر خاص طور پر چیکنگ کی جائے، اسی طرح مری میں بہت سے ہوٹلز میں ہیٹرز بجلی پر لگائے جاتے ہیں ان کو بھی چیک کیا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی رپورٹ کے مطابق ایسے فیڈرز جہاں لائن لائسز بہت زیادہ ہیں، ان فیڈرز پر خاص فوکس کرتے ہوئے بجلی چوروں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور ان سے وصولی کویقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں سے انفرادی وصولی کی جائے نہ کہ پورے علاقے یا گاؤں پرجرمانہ ڈالا جائے۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں سی پی او، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شمس توحید، ڈی ایس پی شاہدہ، چیف ایگزیکٹو افیسر آئیسکو ڈاکٹر انجینئر امجد، آفیسر سپیشل برانچ یوسف و پولیس اور آئیسکو کے دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اٹک، جہلم اور چکوال نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس موقع پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اب تک کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے اجلاس کو بتایاگیا کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران چاروں اضلاع میں 7 ستمبر 2023 سے اب تک 412 مقدمات کا اندراج کرکے 309 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے، اس کے علاوہ اب تک 5 کروڑ 26 لاکھ کی ریکوری بھی کی جاچکی ہے، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور آئیسکو افسران واہلکاران ایک تحریک کی صورت میں کام کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ہر ضلع میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ وبقایا جات وصولی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

23 دسمبر, 2023

پنڈدادنخان میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، پنوار میں گھر کی چھت پھاڑ کر چور سامان لے اڑے

9 اگست, 2026

جعفر ایکسپریس پر حملہ گھناؤنی سازش، پاکستان کی سلامتی کے اداروں نے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، سید خلیل حسین کاظمی

16 مارچ, 2025

ایس ایل ایس کالج جہلم میں یومِ دفاع کی پروقار تقریب، طلبہ کی نمایاں کامیابیوں کا جشن

7 ستمبر, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں