جہلم: اقبال لائبریری ضلع جہلم کا سرمایہ ہے، اس کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں تاکہ شہریوں کو ایک بہترین جگہ میسر آ سکے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اقبال لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی جہلم نے لائبریری کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا۔ لائبریری انچارج نے ڈپٹی کمشنر کو لائبریری کی تاریخی حیثیت اور اہمیت پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے لائبریری میں بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔


