Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب میں زمین کی فروخت کیلئے رجسٹری لازم، ای رجسٹری نظام میں بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب میں زمین کی فروخت کیلئے رجسٹری لازم، ای رجسٹری نظام میں بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم سمیت پنجاب بھر میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی کی فروخت بذریعہ رجسٹری کو لازم قرار دیتے ہوئے بیچ زبانی (زبانی بیع) کا اختیار ختم کر دیا ہے۔

نئے طریقۂ کار کے مطابق فروخت کنندہ کو پہلے آفیشل اراضی ریکارڈ سنٹر سے فردِ اراضی حاصل کر کے رجسٹری کی تصدیق کروانا ہوگی۔ ای رجسٹری کے ذریعے جہاں سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، وہیں متعدد عملی مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

ای رجسٹری نظام میں سب سے بڑا مسئلہ عمر رسیدہ بزرگ شہریوں کو درپیش ہے، جن کے بائیو میٹرک انگوٹھوں کی تصدیق اکثر اوقات ممکن نہیں ہو پاتی۔ بزرگ افراد جب اراضی ریکارڈ سنٹر پہنچتے ہیں تو طویل انتظار کے بعد باری آنے پر انگوٹھے کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے انہیں معذوری ٹوکن حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے پہلے انہیں نادرا سنٹر لے جانا لازم ہوتا ہے۔ اگر خوش قسمتی سے وہاں کام جلد مکمل ہو جائے تو دوبارہ اراضی ریکارڈ سنٹر سے فرد جاری ہوتی ہے، تاہم رجسٹری کی تصدیق کے وقت دوبارہ بائیو میٹرک درکار ہوتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات انٹرنیٹ سست ہونے یا سسٹم بند ہونے کے باعث بائیو میٹرک تصدیق دوبارہ ناکام ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں بزرگ شہریوں کو کم از کم دو مرتبہ تحصیل دار آفس جانا پڑتا ہے۔ مزید برآں تحصیل دار کی ہمہ وقت عدم موجودگی اور سسٹم کی خرابی کے باعث سائلین کو شدید ذہنی اذیت اور وقت و پیسے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

شہری حلقوں نے اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ ای رجسٹری کا اقدام مجموعی طور پر بہتر اور شفافیت کی جانب ایک مثبت قدم ہے، تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی فوری طور پر رجسٹرار آفس کے انٹرنیٹ نیٹ ورک اور پی ایل آر اے کے سسٹمز کی رفتار اور استحکام کو اپ ڈیٹ کرے، تاکہ آنے والے سائلین خصوصاً بزرگ شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور نظام واقعی عوام دوست بن سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ، شہری کا بکرا چوری

22 مئی, 2026

جہلم میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، کانسٹیبل شدید زخمی، ایک ملزم گرفتار

28 مارچ, 2024

سوہاوہ کے 31 سالہ نوجوان کو ٹیکسلا میں ڈمپر نے کچل دیا، نوجوان موقع پر جاں بحق

13 مئی, 2024

دینہ میں نقاب پوش ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

21 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں