اوسلو: السرور ٹرسٹ ناروے کے بانی ڈاکٹر افتخار احمدکیانی کی جانب سے بزم نقشبند مسجد اوسلو ناروے میں عظیم الشان محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کا آغازتلاوت قرآن پاک سے میاں اشفاق نے کیا۔ نعت رسول مقبولﷺ راجہ غیاث کیانی اور ولایت خان نے پیش کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض امام و خطیب بزم نقشبند اوسلو ناروے مولانا نصیر احمد نوری نے سر انجام دئیے۔
تقریب سے علامہ مفتی محمد کوکب نورانی، السرور ٹرسٹ ناروے کے بانی ڈاکٹرافتخار احمد کیانی، جماعت اہلسنت ناروےمسجدکےامام سید نعمت علی بخاری، قاری نور علی سیالوی اور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے عوامی، فلاحی اور اللہ کی مخلوق کی خدمات کے حوالے سے ڈاکٹرافتخار احمد کیانی کی خدمات کو سراہا اوردعاکی کے اللہ تعالی افتخار کیانی کی خدمات کوقبول اور انہیں صحت و تندرستی عطافرمائے۔ اس موقع پر محفل ذکر اور درودو سلام بھی پیش کیا گیااورفلاحی کاموں کے حوالے سے مہمانوں میں پھول پیش کئے گئے۔ناصراکبر کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ دیاگیا۔
محفل میں عامر جاوید شیخ، چوہدری حاجی مظفراکرم گوندل، صدر بزم نقشبند اوسلو ناروےمسلم سینٹر فیوروست راجہ محمد اکرم، فیاض مغل، رانا ساجد چوہدری، اسماعیل سرور بھٹیاں،سلیم نواز ،جعفر شاہ، حاجی افتخار، حاجی طالب ،فدا حسین شاہ، حاجی شاکر حسین، یاسین سعید، راجہ اشفاق اور دیگر نے شرکت کی ۔ محفل کےآخر میں سید نعمت علی بخاری نےدعا کرائی۔
السرور ٹرسٹ ناروے کےبانی ڈاکٹر افتخار احمد کیانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ زندگی کی آخری سانس تک میں رفاعی اور فلاحی کام کرتا رہوں گا، اللہ کی مخلوق کی خدمت کر کے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔