پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا اشتہاری مجرم دھر لیا گیا۔

اخلاق احمدکا ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ اشتہاری مجرم نکلا، مجرم اشتہاری لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں2022 سےمدینہ ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا، جہلم پولیس نے مجرم اشتہاری کو فوراً گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خدمت مرکز جہلم کے اہلکاروں کو شاباش اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button