Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حکومت پنجاب نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ 7 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے گائیڈ لائن جاری کردی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے جہلم سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری بیان میں کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جب کہ کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر بھی پابندی ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا، جب کہ ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس نے جہلم سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے جامع اور پہلے سے بہتر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، تمام اضلاع میں مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں عشرہ محرم میں 38 ہزار سے زائد مجالس اور 10 ہزار 700 سے زائد جلوس منعقد ہوں گے، یکم سے 10محرم کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 57 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عشرہ محرم کے ہر دن جلوسوں اور مجالس کی تعداد کی مناسبت سے نفری کو تعینات کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ مجالس سیکیورٹی پر 66 ہزار اور جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات میں 45 ہزار سے زائد رضا کار (والنٹیرز) معاونت فراہم کریں گے، جب کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز بھی محرم سکیورٹی انتظامات میں فرائض سر انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ صوبہ بھر میں 633 مقامات کو فلیش پوائنٹس قرار دیا گیا ہے، صوبہ بھر میں 586 مقامات حساس مجموعی طور پر146 مقامات انتہائی حساس قرار دئیے گئے جہاں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
36°C
Jhelum
clear sky
36° _ 36°
32%
3 km/h
پیر
35 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اور بروقت انصاف یقینی بنانا ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
20 ستمبر, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، کورئیر سروسز کے ترسیلی نرخوں میں 40 فیصد تک اضافہ
20 ستمبر, 2026
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم عوام کو موجودہ معاشی صورتحال میں ریلیف فراہم کرنے کا اہم اقدام ہے، بلال اظہر کیانی
20 ستمبر, 2026
اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ؛ سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا
20 ستمبر, 2026
دینہ کے علاقہ پنڈ رجوال میں زمین کے تنازع پر دو مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
20 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کی یونین کونسل چک جمال کا گاؤں شیخ قریشاں بنیادی سہولیات سے محروم

23 نومبر, 2025

الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کے تعاون سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے شاندار فنڈ ریزنگ سیمینار

12 مئی, 2025

جہلم پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

27 اکتوبر, 2025

لندن: سارہ شریف کے قاتل والد پر جیل میں حملہ، شدید زخمی

3 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں