Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فلاحی کمیٹی مجاہد آباد جہلم کی جانب سے 310مستحقین میں رمضان راشن کی تقسیم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فلاحی کمیٹی مجاہد آباد جہلم کی جانب سے 310مستحقین میں رمضان راشن کی تقسیم

نعیم اختر بھٹی
نعیم اختر بھٹی
24 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: فلاحی کمیٹی مجاہد آباد، جو گزشتہ 40 سال سے زائد عرصے سے مستحق افراد کی مدد میں پیش پیش ہے، نے اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر 310 گھرانوں میں رازداری کے ساتھ راشن تقسیم کیا۔ اس نیک اقدام کو شہریوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور کمیٹی کے عہدیداران و ممبران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

فلاحی کمیٹی مجاہد آباد کی بنیاد 1980 میں چوہدری محمد لطیف مرحوم نے رکھی تھی اور گزشتہ 7 سالوں سے ان کے صاحبزادے چوہدری عبدالرشید بطور سرپرست فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مستحق افراد کی امداد کو اپنا مشن بنا رکھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالرشید نے کہا کہ اس رمضان المبارک میں مستحق افراد کی عزتِ نفس کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کے گھروں میں ضروری اشیائے خور و نوش فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں بیوہ خواتین کے لیے سلائی مشینیں، بچوں کو تعلیمی کتابیں، اور طلبہ و طالبات کے لیے فری ٹیوشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے افراد خصوصاً ان کے بیٹے، اس فلاحی مشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اگر کوئی اور بھی اس نیک کام میں شامل ہونا چاہے تو فلاحی کمیٹی نے ہمیشہ خیرمقدم کیا ہے۔ چوہدری عبدالرشید نے فلاحی کمیٹی کے صدر چوہدری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری ملک سہیل انجم اور دیگر عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس کارِ خیر میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔

انہوں نے خاص طور پر شاہد علی (محشر جنرل اسٹور والے) کا ذکر کرتے ہوئے ان کے حسنِ سلوک اور خوش اخلاقی کی تعریف کی، جنہوں نے راشن کی تقسیم کے دوران وصول کنندگان کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھا۔

شہریوں نے فلاحی کمیٹی مجاہد آباد کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کے مضافاتی علاقوں میں مٹی سے بنے گھڑوں کا استعمال آج بھی تواتر کے ساتھ جاری

4 جون, 2024

دینہ میں مصنوعی مہنگائی عروج پر، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ، ضلعی انتظامیہ کے صرف دعوے

5 مارچ, 2025

ایس ای سی پی صارف دوست کارپوریٹ رجسٹری متعارف کرانے کے لیے تیار

12 فروری, 2024

جہلم میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس کی شدید خرابی، شہریوں کی زندگی مفلوج

21 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں