پرائیویٹ سکولز مافیا سیر و تفریح اور سپورٹس گالا پروگرام کی آڑ میں لاکھوں روپے کمانے لگے

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میںقائم پرائیویٹ سکولز مافیا کی من مانیاں عروج پر ہیں، سیر و تفریح اور سپورٹس گالا پروگرام کی آڑ میں لاکھوں روپے کمائے جانے لگے۔

بچوں کو زبر دستی گھروں سے پیسے لانے کا کہا جاتا ہے، سکولز انتظامیہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے بچوں کو مہنگے داموں کتابیں ، کاپیاں ، یونیفارم خریدنے پر مجبور کرتے ہیں جس سے والدین پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران نے اس معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے۔

بچوں کے والدین نے نگران صوبائی وزیر تعلیم ،چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری تعلیم اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو سیر و تفریح اور سپورٹس گالا کے نام پر لوٹ مار ختم کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ غریب والدین اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button