Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں سرکاری و نجی سکولز اور کالجز میں طلباء صاف پانی سے محروم، واٹر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں سرکاری و نجی سکولز اور کالجز میں طلباء صاف پانی سے محروم، واٹر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
27 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور ضلع بھر کے سرکاری و نجی سکولز و کالجز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو صاف پانی کی فراہمی کا شدید فقدان ہے۔

بیشتر اداروں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال ہیں جبکہ کئی دہائیاں قبل تعمیر کی گئی پانی کی ٹینکیاں گندگی اور زنگ آلودگی کا شکار ہو چکی ہیں، جس کے باعث طلبا و طالبات کو آلودہ پانی پینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

اکثر تعلیمی اداروں میں گندے اور بغیر فلٹر پانی کی سپلائی جاری ہے۔ طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ سکولز و کالجز میں نصب پانی کی ٹینکیوں اور پائپ لائنوں میں کائی اور زنگ جم چکا ہے جس کی وجہ سے پانی ناقابل استعمال ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ سکولوں کی ٹینکیوں کی صفائی کے لیے بھی کوئی مناسب انتظام موجود نہیں ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

زیادہ تر پرائمری اور مڈل سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں طلباء و طالبات کو اپنے گھروں سے پانی ساتھ لانا پڑتا ہے۔ یہ صورتحال بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے کیونکہ آلودہ پانی استعمال کرنے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

والدین اور شہریوں نے اس سنگین مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، فلٹریشن پلانٹس کو فوری طور پر فعال کیا جائے، اور پانی کی ٹینکیوں کی صفائی کا مستقل انتظام کیا جائے تاکہ طلبا و طالبات کو صحت مند ماحول میسر ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں میونسپل کمیٹی کے اردگرد پختہ تجاوزات اور غیر قانونی ویگن اسٹینڈ قائم

13 اگست, 2025

سوہاوہ: ڈومیلی میں آئیسکو ٹیم نے بجلی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

6 نومبر, 2024

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

21 فروری, 2024

شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

28 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں