Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہر بشر دو شجر ہی ہمارا محفوظ مستقبل ہو سکتا ہے، ہنگامی بنیادوں پر جنگلات لگانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہر بشر دو شجر ہی ہمارا محفوظ مستقبل ہو سکتا ہے، ہنگامی بنیادوں پر جنگلات لگانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
21 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ’’ہر بشر دو شجر‘‘ ہی ہمارا محفوظ مستقبل ہو سکتا ہے، جنگلات کی کمی سے تباہ کن تبدیلیاں ہماری منتظر ہیں اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جنگلات لگانے کی ضرورت ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے موقع پر بجوالہ فاریسٹ میں تاریخی شجر کاری مہم کے آغاز کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی گئی ہے۔

تاریخی شجرکاری مہم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات نسیم اقبال، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کامران کاظمی،شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر عامر شہزاد ایگریکلچر ایریٹ یونیورسٹی، میڈیا نمائندگان، جہلم کے غیور عوام اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی مشکور ہو ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کا جس نے اتنے کم وقت میں اتنا بڑی تقریب منعقد کی جبکہ سکولوں اور کالجوں کے طلبا کی بڑی تعداد کو اس مہم میں شریک کرنے پر محکمہ تعلیم اساتذہ اور طلبا بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ اگلے دو مہینے میں تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ صرف آج کے دن 20ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فاریسٹ ٹیم نے بھرپور محنت سے اس زمین کو سر سبز بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔جہلم میں 2018میں ہم نے یہاں جو پودے لگائے تھے آج وہ تن آور درخت بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، یہاں آج بہت سے سکولوں کے گروپس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر (ر) سمیع اللہ فاروق نے پودا لگا کر 20 ہزار پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پڑی درویزہ: سماجی کارکن ملک محمد شفیق کے صاحبزادے محمد ارباب شفیق رشتہ ازدواج میں منسلک

27 مارچ, 2026

پنجاب حکومت کا گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانےکا منصوبہ

29 جولائی, 2024

مہنگائی کی لہر سے غریب نادار سفید پوش طبقہ پریشان، ہر شہری کی قوت خرید جواب دے گئی

25 ستمبر, 2024

دینہ: منگلا پولیس کی بڑی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

23 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں