آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا گیا جب کہ آئندہ ماہ کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمتوں میں 8 اعشاریہ 5 فیصد تک کمی کردی گئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 233 روپے مقرر کردی گئی۔
ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 797 روپے مقرر کردی گئی۔
دوسری جانب اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 8 اعشاریہ 5 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 1 اعشاریہ 23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 13 اعشاریہ 39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
سوئی سدرن کے لیے ایل این جی 1 اعشاریہ 22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوکر 13 اعشاریہ 15 پانچ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔


