Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی بدانتظامی کا شکار، کچرے اور گندے پانی کے باعث ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے دعوے بے اثر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی بدانتظامی کا شکار، کچرے اور گندے پانی کے باعث ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے دعوے بے اثر

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
25 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر کی سبزی و فروٹ منڈی شدید بدانتظامی کے باعث کچرے اور گندے چھپڑ میں تبدیل ہو چکی ہے، جس سے حکومتِ پنجاب کی ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ منڈی کے مختلف حصوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھڑا ہوا بدبودار پانی دکانداروں، خریداروں اور علاقہ مکینوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC)، واسا اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کی عدم توجہی کے باعث سبزی و فروٹ منڈی کی حالت دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ صفائی کا کوئی باقاعدہ اور مؤثر نظام دکھائی نہیں دیتا جبکہ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش یا پانی کے استعمال سے جگہ جگہ چھپڑ بن جاتے ہیں، جو بعد ازاں تعفن اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

منڈی میں موجود دکانداروں کا کہنا ہے کہ گندگی اور بدبو کے باعث خریدار منڈی کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں، جس سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ دکانداروں کو سارا دن گندے پانی اور کچرے کے درمیان بیٹھ کر روزگار کمانا پڑتا ہے جبکہ مکھیاں اور مچھر وبائی امراض کو دعوت دے رہے ہیں۔

خریداروں اور علاقہ مکینوں نے بھی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سبزی و فروٹ منڈی سے گزرنا دوبھر ہو چکا ہے۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پھسلن اور بدبو کے باعث حادثات کا خدشہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں، سبزی و فروٹ منڈی میں مستقل بنیادوں پر صفائی کا نظام بحال کیا جائے، نکاسی آب کے مسائل حل کیے جائیں اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام اور تاجروں کو ریلیف مل سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
light rain
25° _ 25°
57%
2 km/h
اتوار
31 °C
پیر
31 °C
منگل
31 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

29 جون, 2025

ڈپٹی کمشنر جہلم کا چھاپہ، غیر قانونی میڈیکل سینٹر سیل کرنے کا حکم

5 اگست, 2025

سولر پینلز کی مارکیٹ کریش کر گئی،قیمتوں میں کمی

15 ستمبر, 2024

درختوں کو کاٹنا اپنی زندگی کو موت کی طرف لے جانے کے مترادف ہے، کامران کاظمی

20 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں