Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: غزہ جنگ سے متعلق تکلیف دہ خبریں اور ذہنی صحت پر اسکے منفی اثرات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

غزہ جنگ سے متعلق تکلیف دہ خبریں اور ذہنی صحت پر اسکے منفی اثرات

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

نیویارک: اگرچہ بہت سے لوگ غزہ جنگ سے دور ہیں تاہم اس کے باوجود وہ ٹی وی، انٹرنیٹ، اخبار اور سوشل میڈیا کے ذریعے تصادم کی ان گنت تصاویر، خبریں  اور دنیا بھر میں ہورہے احتجاجات سے واقف ہیں اور یہ واقفیت ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ پرتشدد اور تکلیف دہ خبروں سے نمائش ہماری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نفسیاتی سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ خوف، اضطراب اور تکلیف دہ تناؤ صحت اور تندرستی پر طویل مدتی اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ اثرات دنیا بھر کے وہ لوگ بھی محسوس کر رہے ہیں جن کے اہل خانہ اور دوست  جنگ زدہ خطے میں موجود ہیں اور وہ لوگ بھی  جو دنیا کے کسی کونے میں اس تصادم کو لے کر فکرمند ہیں۔

نیو یارک اسپتال اور ویل کارنیل میڈیکل کالج میں نفسیات کی کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر گیل سالٹز نے نے بتایا کہ جنگوں کی تصاویر اور خبروں کے ردعمل کے طور پر ہمارا اعصابی نظام کا ہمدرد پہلو متحرک ہو جاتا ہے اور یہ ایک ہی چیز باور کراتا ہے اور وہ ہے ‘خطرہ‘ جسے محسوس کرکے آپ بے چین اور پریشان ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ تصدیق شدہ بات  ہے کہ اگر آپ لمبے عرصے تک پریشان رہیں تو آپ میں اداسی کا عنصر بڑھنے لگتا ہے جو بالآخر ڈپریشن پر منتج ہوجاتا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

1) سب سے پہلے اور اہم کام  خبروں کی مقدار اور سوشل میڈیا پر اپنے وقت کو محدود کریں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ اپنے اردگرد ہونے والے واقعات سے خود کو ناآشنا رکھیں بلکہ سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ کے ان مقامات پر جانے سے گریز کریں جہاں کوئی وارننگ نہ ہو اور صرف پریشان کن تصاویر اور خبروں کا سلسلہ ہو۔

2) بچوں کو ان کی عمر کے لحاظ سے یہ سمجھانا بھی بہت ضروری ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ اپنے بچوں سے بات کریں اور حالات سے متعلق ان کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں کیونکہ آپ کو نہیں پتہ جو ان کے ذہن میں مخصوص باتوں کو لے کر رائے بن رہی ہے، وہ حقیقت سے بھی زیادہ خوفناک اور بدتر ہو۔

3) ذہنی تناؤ کی علامات کیا کیا ہیں، ان کے بارے میں آگاہ ہونا بہت ضروری ہے تاکہ اس سے جلد نمٹا جاسکے۔ تمام نفسیاتی حالتیں آغاز میں عمومی احساسات ہی لگتی ہیں لیکن آگے چل کر خطرناک صورت اختیار کرسکتی ہیں۔ جب ڈپریشن اور تناؤ محسوس کریں تو پیشہ ور ماہر افراد سے رجوع کریں اور سماجی تعلقات اور اجتماعات میں مشغول ہوں تاکہ تھوڑے وقت کے لیے ہی سہی، ذہنی سکون حاصل ہو۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
overcast clouds
29° _ 29°
32%
1 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ذیابیطس کی دوا میٹفارمن لینا زیادہ فائدہ مند کیوں؟

27 اگست, 2024

اعصابی بیماریوں کے ممکنہ علاج کے لیے طریقہ کار دریافت

14 نومبر, 2024

چین میں انتہائی نایاب بلڈ گروپ کی جینیاتی ترتیب دریافت

11 جنوری, 2024

پیر کو سب سے زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں، تحقیق

28 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں