Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میلادالنبی ؐ کے جلوسوں میں نبی کریم ﷺ سےمحبت اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کا درس دیا جاتا ہے، پیر عرفان شاہ مشہدی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میلادالنبی ؐ کے جلوسوں میں نبی کریم ﷺ سےمحبت اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کا درس دیا جاتا ہے، پیر عرفان شاہ مشہدی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

نیوکاسل: سنی جمعیت عوام نیو کاسل کے زیر اہتمام عاشقان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم نے میلاالنبی ﷺ کے سلسلےمیں امیر سنی جمعیت عوام برطانیہ پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکی شریف کی قیادت میں عظیم الشان تاریخی جلوس نکالا۔

جلوس میں سیکڑوں عاشقان مصطفیٰ شریک ہوئے۔ ویسٹ سپورٹ سینٹر سے شروع ہونے والا جلوس مقامی پولیس اور رضاکاروں کی سیکورٹی میں اپنی روایتی راستوں پر انتہائی پر امن انداز میں آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا اورنبی صلی اللہ و علیہ وسلم کی نعتیں پڑھتے ہوئے الرضا ایجوکیشنل سینٹر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے اختتام پر پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے امت مسلمہ بالخصوص کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع ہر الرضا سینٹر میں میلاد مصطفیٰ کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔

حجۃ الاسلام پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام مخلوقات سے نہ صرف افضل و برتر ہیں بلکہ وجہ تخلیق کائنات بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ کائنات کو وجود میں لانے کا واسطہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذات کی وجہ سے ہوا ۔امت مسلمہ کیلئے نبی کریمﷺ کی ذات گرامی بہترین نمونہ ہے۔ آپؐ کی اتباع کرنے اور آپؐ کے وسیلہ جلیلہ سے ہی مسلمان اللہ تعالیٰ کو راضی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں امن و اتحاد کی ضرورت ہے برطانیہ میں میلاد کے جلوس و کانفرنسوں میں جہاں دوسری قوموں کو پیغمبر اسلام کے امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا جاتا ہے وہاں نوجوان نسل میں حضور کی محبت اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا جاتا ہے۔

جلوس اور کانفرس سے پیر سید ازکیٰ جلال الدین، علامہ محمد فرح عرفانی ، علامہ ساجد علی شامی ،سید احسن رضا عرفانی اور دیگر نے خطابات جبکہ قاری خالدعثمان علوی ،ظفر عرفانی، محمد حسین ظفر، عبدالرزاق، حافظ محمد بشیر، محمد افضل، امجد حسین، حاجی عبدالوحید، محمد محسن خان، عباس حسین، خلیفہ فیصل آیاز عرفانی، کونسلر جاوید اقبال اور دیگر مقامی نعت خوانوں نےگلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔

تقریب میں سید ضمیر شاہ، سید توقیر شاہ عرفانی، پیر منیر عرفانی، عثمان لودھی عرفانی، جمیل عرفانی، ریاض عرفانی، سلیم عرفانی، معین اختر عرفانی، شاہد عرفانی کے علاوہ کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
overcast clouds
23° _ 23°
60%
2 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
24 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری

19 جنوری, 2025

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام بارسلونا میں پاکستان زندہ باد ریلی

23 دسمبر, 2023

نور ایمان قیامت تک ہر طالب کی طلب پوری فرماتا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

19 اکتوبر, 2024

بیرون ملک آباد پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ڈاکٹر عبدالباری خان

27 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں