Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فرانس میں کسان میکڈونلڈ کے سامنے گند کیوں پھینک رہے ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فرانس میں کسان میکڈونلڈ کے سامنے گند کیوں پھینک رہے ہیں؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہورہاہے جس میں فرانسیسی کسان میکڈونلڈز کے اندر جاکر گلا سڑا چارہ پھینک رہے ہیں۔ آخر فرانسیسی کسانوں کو میکڈونلڈز پر غصہ کس بات کا ہے؟

دراصل فرانس میں کسان حکومت کی جانب سے دودھ اور گوشت کی قیمتیں کم کرنے اور ڈیری مصنوعات اور گوشت پر ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، گزشتہ سال نومبر میں شروع ہونے والے کسانوں کے احتجاج میں اب شدت آگئی ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور خوردہ فروشوں کی طرف سے دودھ اور گوشت کی قیمتیں کم کرنے کے لیے دباؤ سے بہت سے کسان بجلی، کھاد اور نقل و حمل کے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے ہیں، اس لیے حکومتی اپنی پالیسی تبدیل کرے اور ٹیکس واپس لے۔

روس کے حملے کے بعد سے یوکرین سے درآمدات رکنے کے بعد سے یورپی یونین نے درآمدات پر کوٹہ اور ڈیوٹیز معاف کر دی ہیں اور امریکی بلاک مرکوسر کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے نئے سرے سے مذاکرات شروع کیے ہیں، یورپی ممالک میں چینی، اناج اور گوشت کی کم قیمتوں نے کسانوں میں عدم اطمینان کو ہوا دی ہے۔

یورپی یونین کے کسانوں پر ماحولیاتی معیارات پر پورا نہ اترنے کے بھی الزامات ہیں، دیگر ملکوں سے ڈیری مصنوعات کی درآمدات ہورہی ہے، جس کے باعث یورپی ممالک کے کسان اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکومت کسانوں سے قیمتیں کم کرنے کا کہہ رہی ہے جبکہ ڈیری مصنوعات پر ٹیکس کا نفاذ بھی کررہی ہے۔

I’m 100% for the farmers but isn’t this the wrong institution to be targeting?

I thought it was the government that was the problem.

Am I missing something?pic.twitter.com/VO5kRKhsHW

— Paul A. Szypula 🇺🇸 (@Bubblebathgirl) January 24, 2024

کسانوں کا یہ احتجاج اب فرانس میں خاص طور پر شدت اختیار کرگیا ہے۔ گزشتہ روز فرانس میں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کردی جس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، اس سے ایک دن قبل میکڈونلڈ کے اندر کھاد کے ڈیر لگا دیے، میکڈونلڈ کے خلاف احتجاج میں کسانوں کا یہ مؤقف ہے کہ میکڈونلڈ مقامی کسانوں سے گوشت نہیں خرید رہا اور غیر یورپی ممالک سے گوشت منگواتا ہے۔

جنوب مغربی فرانس کے کاسٹیلناڈری علاقے میں نوجوانوں کی کسانوں کی یونین کے سربراہ تھامس بونٹ کا کہنا ہے کہ بہت سے کسان مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں، ان کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ خوردہ فروش مہنگائی کے دورانیے کے بعد قیمتیں کم کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے گرین یورپی یونین کے قانون ساز تھامس ویٹز(جو ایک کسان اور شہد کی مکھیاں پالنے والے بھی ہیں) کے مطابق ‘حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر کاشتکار اپنی پیداوار سے اپنی زندگی گزار نہیں سکتے، جیسا کہ یورپی یونین نے ماحولیاتی پالیسی نافذ کی ہے تو کسانوں کے بڑھے ہوئے کام اور اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ درآمدی سامان بھی اعلیٰ ماحولیاتی معیار پر پورا اترے۔

مشرقی فرانس میں میوز کے ایک اناج کاشتکار 57 سالہ فلپ تھامس نے کہا ہے کہ ’حکومت ہم پر سخت معیار مسلط کرتی ہے لیکن دوسری طرف ہماری پیداوار محفوظ نہیں ہے۔’

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسرائیل کی حزب اللہ پر حملے کی تیاری؛ لبنان کی پروازیں معطل، غیرملکیوں کا انخلا

29 جولائی, 2024

چین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو تشویشناک قرار دے دیا

7 مئی, 2025

امریکا میں بس کے انتظار میں کھڑے طلبا پر فائرنگ؛ 8 زخمی

7 مارچ, 2024

ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا

24 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں